۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
امیر عبد اللہیان

حوزہ/عراقی سفیر نے دامغان یونیورسٹی میں "مجاہدینِ دیار غربت" کے عنوان سے منعقدہ نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امیر عبد اللہیان سفارتی میدان میں سرگرم لوگوں کے لئے اسوہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں عراقی سفیر نصیر عبد المحسن عبداللہ نے کل دامغان یونیورسٹی سمنان میں "مجاہدینِ دیار غربت" کی تکریم کے سلسلے میں منعقدہ نویں کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا مقصد در اصل میرے عزیز دوست شہید امیر عبد اللہیان کو خراجِ عقیدت اور عراقی قوم کی جانب سے سلام پیش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید امیر عبد اللہیان کے ساتھ میرے گہرے تعلقات تھے، وہ واقعی ہمارے لیے رول ماڈل تھے، خاص طور پر سفارتی میدان میں سرگرم لوگوں کے لئے وہ اسوہ تھے۔ وہ ایک بااخلاق محنتی انسان تھے جس کی وجہ سے وہ مجاہدین کے لیے بھی ایک رول ماڈل تھے۔

ایران میں عراقی سفیر نے کہا کہ میں نے شہید امیر عبد اللہیان سے عوام کی گہری محبت کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .